ٹوکیو (ویب ڈیسک) ٹوکیو اولمپکس 2020 کا میلہ امریکہ کی برتری کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ہے۔23 جولائی سے شروع ہونے والے اولمپک کھیلوں میں 113 میڈلز کے ساتھ امریکہ پہلے نمبر پر رہا۔اور

امریکی ایتھلیٹس نے اپنے ملک کیلئے 39 گولڈ، 41 سلور اور 33 برونز میڈلز جیتے۔ٹوکیو اولمپکس 2020 میں 88 میڈلز

کے ساتھ چین کا نمبر دوسرا رہا۔ چین نے سونے کے 38، چاندی کے 32 اور کانسی کے 18 تمغے جیتے۔ تمغوں کی دوڑ میں میزبان ملک جاپان کا تیسرا نمبر رہا جس کے ایتھلیٹس نے 27 گولڈ، 14 سلور اور

17 برونز میڈلز جیتے۔ٹوکیو اولمپکس میں 65 تمغوں (22 گولڈ) کے ساتھ برطانیہ کا چوتھا، 71 تمغوں (20 گولڈ) کے ساتھ روس کا پانچواں نمبر رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں